تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کی برآمدات رواں مالی سال کے اختتام تک 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائےں گی۔ تجارت اور ترقیاتی امور سے متعلق ادارے کے سربراہمحمد رضا مودودی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک 20 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ، "پائدار معیشت" کے تحت ہمارے ادارے کا ایک اہم ترین ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان پیٹرولیم اشیا کی برآمدات کو …
ایران کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

مزید خبریں
تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کی برآمدات رواں مالی سال کے اختتام تک 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائےں گی۔ تجارت اور ترقیاتی امور سے متعلق ادارے کے سربراہمحمد رضا مودودی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک 20 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ، "پائدار معیشت” کے تحت ہمارے ادارے کا ایک اہم ترین ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان پیٹرولیم اشیا کی برآمدات کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک پیکج تیار کیا جارہا ہے۔ محمد رضا مودودی نے بتایا کہ منڈیوں تک رسائی، عالمی ٹریڈ فیئرز میں شرکت، تجارتی مراکز کا قیام اور ایکسپورٹ زون کی تشکیل ایسی سہولیات ہیں کہ جنہیں، نجی شعبے کے ایکسپورٹرز کو فراہم کیا جائے گا۔محمد رضا مودودی نے امید ظاہر کی کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد بارہ ممالک جو ہمارے پیش نظراہم ترین بازار شمار ہوتے تھے، پھر سے ہمارے ساتھ لین دین شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ قالین اور زعفران جیسی اشیا کی برآمدات، جن کی یورپ میں بہت زیادہ مانگ ہے، بڑھ جائیں گی۔








