ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر یورپی یونین کی اہم ملاقات (آج) ہوگی

برسلز ۔ 10 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین ایران کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کا اہتمام (آج) جمعرات کو کرے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی، فرانسیسی، جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے جس میں 2015ءمیں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے پر …

برسلز ۔ 10 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین ایران کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کا اہتمام (آج) جمعرات کو کرے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی، فرانسیسی، جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے جس میں 2015ءمیں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنے کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔