واشنگٹن۔2فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بارے میں پرامید ہیں۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے اس تنبیہ کے بعد کہی کہ ایران پر کوئی بھی امریکی حملہ علاقائی جنگ کا سبب بنے گا۔ ایرانی لیڈر کی تنبیہ کے بارے میں سوال کے جواب میں امریکی صدر …
ایران کے ساتھ معاہدے کے لئےپرامید ہوں، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔2فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بارے میں پرامید ہیں۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے اس تنبیہ کے بعد کہی کہ ایران پر کوئی بھی امریکی حملہ علاقائی جنگ کا سبب بنے گا۔ ایرانی لیڈر کی تنبیہ کے بارے میں سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ یقیناً وہ یہی کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہم کوئی معاہدہ کر لیں گے۔ اگر ہم نے معاہدہ نہیں کیا تو پھر ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ان کی بات ٹھیک ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ مظاہروں کو ’’بغاوت‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکی حملہ ایک وسیع جنگ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ایرانی شہریوں سے کہا کہ انہیں ٹرمپ کی بیان بازی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ ایک علاقائی جنگ ہو گی۔








