ایران کے صدر حسن روحانی ، سیکرٹری جنرل ای سی او خلیل ابراہیم،آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معشیت کی صدی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہی ہیں،خطے کے معاشی مستقبل کی تعمیر میں اقتصادی تعاون تنظیم اہم کردار ادا کر سکتی ہے اس مقصد کیلئے ای سی او کی ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔بدھ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معشیت کی صدی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کو منتقل ہو رہی ہیں،خطے کے معاشی مستقبل کی تعمیر میں اقتصادی تعاون تنظیم اہم کردار ادا کر سکتی ہے اس مقصد کیلئے ای سی او کی ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔بدھ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ ہم ای سی او ممالک کو ہائی ویز کے زریعے ایک دوسرے کیساتھ منسلک کر دیں گے کیونکہ رابطوں کو فروغ دینے سے ہی ایشیاءمیں ترقی اور خوشحالی کویقینی بنایا جاسکتاہے،اس ضمن میں ایران اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کا پاکستان میں انعقاد نیک شگون ہے اور اس سے تنظیم کے طویل المدتی منصوبوں پر عملدرآمدد میں مدد ملے گی۔سیکرٹری جنرل ای سی او خلیل ابراہیم نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ک سربراہ اجلاس کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی دور اندیش قیادت میںای سی او مستقبل میں مزید ترقی کریگی۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا انعقاد تنظیم کی کارکردگی اور رہنمائی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply