ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات باہمی تعلقات اور خطہ کے مسائل ،امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطہ کے مسائل امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند دوست بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطہ کے مسائل امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند دوست بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیتے ہوئے اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی مفادات کےلئے دونوں ممالک تجارت سر مایہ کاری توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے رابطوں کو جاری رکھیں گے۔ سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے وفد کوا±مت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور ایران کے مابین قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر بھی دونوں ممالک کو اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں