ایران کے کنٹینر بردار بحری جہاز ‘ایم وی توسکا ” کے عملے کے22 ارکان کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ، دفتر خارجہ

ایران کے کنٹینر بردار بحری جہاز ‘ایم وی توسکا ” کے عملے کے22 ارکان کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ، دفتر خارجہ

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):امریکا کی طرف سے اعتماد سازی کے نمایاں اقدام کے طورپر ایران کے کنٹینر بردار بحری جہاز ‘ایم وی توسکا "کے عملے کے22ارکان کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کیا جائےگا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایرانی بحری جہاز کے عملے کی واپسی کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔

امریکا کی جانب سےقبضے میں لیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ‘ایم وی توسکا’ پر موجود عملے کے22ارکان کو گزشتہ رات ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا، عملہ کو آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اصل مالکان کو واپسی کے لیے پاکستانی حدودِ سمندر میں واپس لایا جائے گا۔

عملے اور جہاز کی واپسی کی یہ کوششیں ایران اور امریکا، دونوں ممالک کے تعاون سے مربوط انداز میں کی جا رہی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان اس طرح کے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے جاری ثالثی کی کوششوں کے دوران مذاکرات اور سفارت کاری میں سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھے گا

مزید خبریں