ایس ایس جی سی نے البرکہ بینک 9ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):البرکہ بنک 9ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں ایس ایس جی سی نے 10 طلائی تمغوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف ریس کیٹیگریز میں ملک کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):البرکہ بنک 9ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں ایس ایس جی سی نے 10 طلائی تمغوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف ریس کیٹیگریز میں ملک کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے ۔ اختتامی تقریب میں البرکہ بینک کے گروپ ہیڈ محمد عمر پاشا نے بطور مہمان خصوصی بریگیڈیئر ریٹائرڈعلی نوازکے ہمراہ شرکت کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر سائیکلنگ کے شوقین افراد، کھیلوں کے عہدیداروں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایونٹ میں ایس ایس جی سی نے 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، خیبر پختونخوا نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 کانسی میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب نے 2 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسلام آباد 2 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ قریب رہا۔ بلوچستان نے 1 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بائیکستان سائیکلنگ اکیدمی نے 8 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ کرینک ایڈک سائیکلسٹ نے 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیےاور پی او ایف نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سندھ، گلگت اور آئی بیکس کلب (جی بی ایس) چیمپئن شپ میں کوئی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے البرکہ بینک کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے البرکہ بینک کے عزم کے لیے دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ اس چیمپئن شپ نے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور ہم مستقبل میں اس سے بھی زیادہ ایونٹ کرانے کے منتظر ہیں۔

البرکہ بینک کے گروپ ہیڈ محمد عمر پاشا نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ پی سی ایف نے ایسی پیشہ ورانہ طور پر منظم چیمپئن شپ کے انعقاد میں قابل تعریف کام کیا ہے۔ ہمیں پاکستان میں سائیکلنگ کی حمایت کرنے پر فخر ہے اور اس کھیل کو مزید بہتری کی امید ہے۔ ایونٹ میں کھلاڑیوں نے ناقابل یقین لگن کا مظاہرہ کیا ہےاور ان کی کارکردگی ہمارے ملک میں سائیکلنگ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔

ایونٹ کے اختتام پر البرکہ بینک، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور تمام شریک ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس ایونٹ میں نہ صرف کھیلوں کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی بلکہ پاکستان میں سائیکلنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی تقویت دی۔

مزید خبریں