ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی افسران و جوانوں کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے افسران و جوانوں کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و جوان پیشہ ورانہ اخلاقیات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے افسران و جوانوں کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و جوان پیشہ ورانہ اخلاقیات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قا ضی علی رضا نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی مختلف ٹیموں کو خصوصی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جانفشانی اور مستعدی سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، عوام کی آسانی اور متبادل راستوں سے متعلق بروقت راہنمائی فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس پرعزم ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے عمل کو موثر اور جدید خطوط پر استوار کرے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت کو پرامن اور محفوظ شہر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پولیس فورس شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،آخر میں انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔