اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز …
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی زیرنگرانی کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔








