ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اندرون شہر کوہاٹی گیٹ میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کوہاٹی گیٹ میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کوہاٹی گیٹ میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان اور متعلقہ دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دونوں افسران نے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کی نگرانی ، سی سی ٹی وی کیمروں اور مجموعی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ایس پی سٹی شاہد عدنان اور دیگر متعلقہ افسران نے ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی سی پشاور کو بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے تمام داخلی و خارجی راستوں، ناکہ بندیوں، اہم مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر اہم حساس مقامات کا بھی معائنہ کیا جبکہ چیکنگ پوائنٹس پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

 

مزید خبریں