ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق بٹ کی زیر صدارت کیسز کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ کی زیر صدارت جاری تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں زونل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی طارق بٹ نے تمام افسران کو میرٹ …

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ کی زیر صدارت جاری تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں زونل ایس پیز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی طارق بٹ نے تمام افسران کو میرٹ پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ مقدمات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے اور چالان بلا تاخیر مجاز عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی طارق بٹ نے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر زور دیتے ہوئےکہا کہ جرائم پر موثر کنٹرول کے لیے پیشہ ورانہ اور شواہد پر مبنی تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے، مقدمات کو بروقت نمٹانے اور افسران کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔