ایس ایس پی کا ڈپٹی کمشنر ویسٹ و دیگر افسران کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ویسٹ میں واقع امام بارگاہوں

کراچی۔ 16 جون (اے پی پی):ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ویسٹ میں واقع امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کادورہ کیا۔منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، ہنگامی رسپانس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین، علما ء کرام، علاقائی عہدیداران، ٹائون چیئرمین، پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداران کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں