کراچی۔10نومبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے پہلی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ کانفرنس و ایکسپو 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی تقریب پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی جس کا مقصد علاقائی اور عالمی شراکت داری، جدت اور کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔پیر کو ایس ای سی پی …
ایس ای سی پی کی جانب سے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ کانفرنس و ایکسپو 2025 کا اعلان

مزید خبریں
کراچی۔10نومبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے پہلی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ کانفرنس و ایکسپو 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی تقریب پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی جس کا مقصد علاقائی اور عالمی شراکت داری، جدت اور کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔پیر کو ایس ای سی پی کی جانب یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کانفرنس جو پاکستان میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، میں کیپٹل مارکیٹ کے ریگولیٹرز، پالیسی سازوں، اور مارکیٹ انفراسٹرکچر اداروں کے نمائندے بشمول آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، ایران اور امریکہ کے علاوہ کثیرالجہتی ادارے اور پاکستان کے مالیاتی شعبے کے کلیدی سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ایس ای سی پی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ کے اشتراک سے ایشیائی ممالک کے ریگولیٹری اداروں اور مارکیٹ انسٹی ٹیوشنز کے ساتھ متعدد اہم روابط قائم کئے ہیں۔
یہ کانفرنس انہی مسلسل سفارتی اور ریگولیٹری کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد علاقائی کیپٹل مارکیٹس کے فروغ کے لئے مکالمے، تعاون اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔یہ کانفرنس پاکستان کے علاقائی مالیاتی انضمام کے عزم اور ایس ای سی پی کی قیادت کو اجاگر کرتی ہے جو ایک مضبوط، شفاف اور شمولیتی مارکیٹ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ یہ پلیٹ فارم ریگولیٹری تعاون، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور بہترین عالمی طرز عمل کے تبادلے کے لیے ایک اسٹریٹجک موقع فراہم کرے گا۔کانفرنس کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والی ایکسپو میں معروف مالیاتی ادارے، جیسے کہ ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں، بروکریج ہاؤسز، انشورنس فراہم کنندگان، ٹیکنالوجی کمپنیاں اور بینک شرکت کریں گے۔ ایکسپو کا مقصد پاکستان میں دستیاب مالیاتی مصنوعات کے بارے میں آگاہی میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ اداروں کو اپنے مالیاتی حل اور خدمات متعارف کرانے کا ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس سے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے مالیاتی نظام کی وسعت اور تنوع اجاگر ہوگا۔
علاقائی ریگولیٹرز اور کیپیٹل مارکیٹ اداروں کے ساتھ براہِ راست روابط کے ذریعے، یہ کانفرنس غیر ملکی سرمایہ کاری، دوطرفہ تعاون، اور علم کے تبادلے کے نئے مواقع فراہم کرے گی جو پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ کانفرنس و ایکسپو 2025 پاکستان کے مالیاتی استحکام، ریگولیٹری اصلاحات، اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کا مظہر ہے اور مضبوط و مربوط مالیاتی منڈیوں کی تشکیل کی جانب ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔







