ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطہ کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن اور کامسیٹس کے مابین باہمی اشتراک عمل اورتعاون کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطہ کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (ایس کیپ)اور ترقی پزیر ممالک میں پائیدار ترقی کی تنظیم کامسیٹس کے مابین باہمی اشتراک عمل اورتعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جمعرات کو دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔سائنس اینڈٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی سیکریٹری وزارت …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)ایشیاءاور بحرالکاہل کے خطہ کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (ایس کیپ)اور ترقی پزیر ممالک میں پائیدار ترقی کی تنظیم کامسیٹس کے مابین باہمی اشتراک عمل اورتعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جمعرات کو دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔سائنس اینڈٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی سیکریٹری وزارت سائنس وٹیکنالوجی مسز یاسمین مسعود، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ نمائندہ، مختلف ممالک کے سفیر اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔ اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈسوشل کمیشن فار ایشیاءاینڈ پسیفک (ایس کیپ) کی انڈر سیکریٹری ڈاکٹر شمشاداختراور کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے اپنے اداروں کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کئے۔

Leave a Reply