اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدرشی زن چن نے کہاہے کہ بنک پاکستان کی ترقی میں پرعزم ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے دوروزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں کہی ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے …
ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدرشی زن چن کا دورہ پاکستان کے اختتام پر بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدرشی زن چن نے کہاہے کہ بنک پاکستان کی ترقی میں پرعزم ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے دوروزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں کہی ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر، وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسروبختیار اورسینےئرحکومتی اہلکاروں وعہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔بنک کے نائب صدرشی زن چن نے کہا کہ ایشیا ئی ترقیاتی بنک اورپاکستان کے درمیان پائیدارشراکت داری قائم ہے، گزشتہ پانچ دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے ملک میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبہ کی استعداد میں بہتری، سرکاری شعبوں کی کارگردگی میں بہتری اوراصلاحات، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ اوراستحکام اورشہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کرکام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی کی منزل کے حصول کے ہدف کیلئے پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا کو کامیاب بنانے میں ایشیائی ترقیاتی بنک پرعزم ہے اوراس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ شی زن چن نے کہا کہ کنٹری آپریشن بزنس پلان کے تحت ایشیائی ترقیاتی بنک آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کرے گا۔








