آستانہ۔20نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کرغزستان اور تاجکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دینے کے لیے 56.4 ملین ڈالر کے نئے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ کازانفارم کے مطابق دونوں ممالک زلزلوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار ہیں مگر ان کے پاس مالی وسائل اور رسک ٹرانسفر سسٹمز محدود ہیں۔ اے ڈی بی کے مطابق …
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرغزستان اور تاجکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں معاونت کے لیے 56.4 ملین ڈالر کے نئے پروگرام کی منظوری دے دی

مزید خبریں
آستانہ۔20نومبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کرغزستان اور تاجکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دینے کے لیے 56.4 ملین ڈالر کے نئے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ کازانفارم کے مطابق دونوں ممالک زلزلوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار ہیں مگر ان کے پاس مالی وسائل اور رسک ٹرانسفر سسٹمز محدود ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق Risk-Layered Disaster Relief Finance Program دونوں ممالک کی مالی تیاری کو مضبوط کرے گا اور آفات کے مختلف درجوں کے لیے دو پیشگی مالیاتی نظام فراہم کرے گا۔پروگرام دو حصوں پر مشتمل ہے جن میں Contingent Disaster Financing درمیانی شدت کی قدرتی آفات یا صحت عامہ کی ایمرجنسی کی صورت میں بجٹ سپورٹ فراہم کرے گا جبکہ Disaster Relief Bond شدید ترین آفات کی صورت میں بین الاقوامی مارکیٹ سے جاری ہونے والا کیٹاسٹروفک بانڈ متاثرہ ممالک کو فوری سرمایہ فراہم کرے گا۔
اے ڈی بی کی سینٹرل اور ویسٹ ایشیا کے لیے ڈائریکٹر جنرل لیا گٹیریز نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کو زلزلوں، انتہائی موسمی واقعات اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے بعد مالی دباؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام آفات کے بعد ردعمل کی بجائے پیشگی مالی تیاری اور رسک مینجمنٹ کو فروغ دے گا۔
پروگرام کا فوکس پالیسی اصلاحات، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ اور گورننس ڈھانچے کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ آفات کے رسک مینجمنٹ اور فنانسنگ کے لئے ایک ہم آہنگ اور شفاف نظام تیار ہو سکے۔یہ منصوبہ سی اے آر ای سی ریجن میں ڈیزاسٹر رسک ٹرانسفر فسیلٹی کی تیاری کے لیے اے ڈی بی کی تکنیکی معاونت کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ سی اے آر ای سی پروگرام خطے کی معاشی ترقی اور پائیدار نمو کا شراکت دار نیٹ ورک ہے اور یہ اے ڈی بی کی معاونت سے چلایا جاتا ہے۔








