ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کو1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کومجموعی طورپر1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منگل کوجاری کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ معاونت میں 1.1 ارب ڈالرپروگرام قرضہ اور680.7 ملین ڈالرپراجیکٹ قرضہ کی شکل …

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کومجموعی طورپر1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منگل کوجاری کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر1.78 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ معاونت میں 1.1 ارب ڈالرپروگرام قرضہ اور680.7 ملین ڈالرپراجیکٹ قرضہ کی شکل میں دیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے جوکنٹری شراکت داری حکمت عملی وضع کی ہے وہ اقتصادی انتظام وانصرام کی بہتری، لچک واستقلال میں اضافہ، مسابقت میں بڑھوتری اورنجی شعبہ کی ترقی کے اہم ستونوں پرمشتمل ہے۔ بینک نے کہاہے کہ کووڈ۔19 سے پیداہونے والی مشکلات کے تناظرمیں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری کے امکانات پراثرات مرتب ہوئے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک پائیداراقتصادی بڑھوتری کیلئے توانائی کے شعبہ، کیپٹل مارکیٹ اورتجارتی مسابقت میں اضافہ کیلئے پالیسی حمایت اورقرضہ جات کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھے گا۔