اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پانچ سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے پاکستان کو دس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اے ڈی بی نے پاکستان کو مالی معاونت کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروگرامز کے لئے پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم …
ایشیائی ترقیاتی بینک پانچ سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے پاکستان کو دس ارب ڈالر فراہم کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پانچ سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے پاکستان کو دس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اے ڈی بی نے پاکستان کو مالی معاونت کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروگرامز کے لئے پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پیر کو یہاں اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اصلاحات اور ترقی کے پروگرامز کے لئے مالی سال 2019-20ءکے دوران پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا جبکہ ان منصوبوں کے لئے اے ڈی بی کی مجموعی مالی معاونت کا تخمینہ 3.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے بھی رقم فراہم کرے گا جس سے پاکستان میں بینک کی جانب سے اقتصادی ترقی اور قومی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی معاونت کے حجم میں اضافہ ہو گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک نے نئی کنٹری پارٹنر شپ سٹریٹجی (سی پی ایس) کے لئے مذاکرات کے مختلف ادوار کئے جس سے بینک کو پاکستان میں 2020-24ءکے دوران اشتراک کار میں اضافہ کے حوالے سے رہنمائی ملی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے بینک حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر عملدرآمد کے سلسلے میں مذاکرات کئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد، اے ڈی بی کے سینئر ایڈوائزر برائے وسطی و مغربی ایشیاءمحمد احسان خان، اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مس ژیاﺅ ہانگ یانگ اور اے ڈی بی کے ڈائریکٹر برائے علاقائی تعاون اینڈ آپریشن صفدر پرویز نے بھی باہمی ملاقاتوں کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات اور معاشی ترقی کے حوالے سے ترجیحات کے تعین اور سی پی ایس کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔








