ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 9 منصوبوں کے لئے تقریباً ایک ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا، منصوبے چاروں صوبوں بشمول بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے مکمل کئے جائیں گے یوکو ہاما ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک 2017ءسے 2019ءکے دوران پاکستان کو مختلف شعبوں بالخصوص پانی و آب پاشی سمیت 9 …
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 9 منصوبوں کے لئے تقریباً ایک ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا
مزید خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 9 منصوبوں کے لئے تقریباً ایک ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا، منصوبے چاروں صوبوں بشمول بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے مکمل کئے جائیں گے
یوکو ہاما ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک 2017ءسے 2019ءکے دوران پاکستان کو مختلف شعبوں بالخصوص پانی و آب پاشی سمیت 9 منصوبوں کے لئے تقریباً ایک ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ منصوبے چاروں صوبوں بشمول بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت جس میں قرضے اور گرانٹس شامل ہیں، سے مکمل کئے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ذرائع نے بتایا کہ اے ڈی بی پاکستان کے لئے قرضوں اور گرانٹس کی منظوری دے گا، 1055 ملین ڈالر کی مالی معاونت میں بلوچستان واٹر ریسورسز کے لئے 50 لاکھ ڈالر، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام ایم ایف ایف کی پہلی قسط کے طور پر 20 کروڑ ڈالر، گریٹر تھل کینال اری گیشن پراجیکٹ کے لئے 5 کروڑ ڈالر، بلوچستان واٹر ریسورسز پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ ڈالر، جلال پور اری گیشن پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ ڈالر، سندھ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ ڈالر، خیبر پختونخوا انٹرمیڈیٹ سٹیز پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ ڈالر، چولستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ ڈالر اور پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر 20 کروڑ ڈالر کی رقم شامل ہوگی۔








