ہانگ کانگ ۔ 07 مئی (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کے شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے سے قبل خام تیل کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹوکیو کا …
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

مزید خبریں
ہانگ کانگ ۔ 07 مئی (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کے شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے سے قبل خام تیل کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 22467.16 پوائنٹس پر فلیٹ رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 29994.26 پوائنٹ اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3136.64 پوائنٹ پر بند ہوا۔سڈنی سٹاک مارکیٹ میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ولنگٹن، تائپے، جکارتہ اور منیلا کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔اس سے قبل نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل انڈیکس 1.4 فیصد بڑھ کر 24262.51 پوائنٹ پر بند ہوا۔








