ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی، بیشتر بڑے انڈیکس گر گئے

سنگاپور۔9مارچ (اے پی پی):امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث ایشیائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو شدید مندی کا رجحان رہا اور بیشتر بڑے انڈیکس گر گئے۔رائٹرز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھنے میں آئی جہاں خطے کے …

سنگاپور۔9مارچ (اے پی پی):امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث ایشیائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو شدید مندی کا رجحان رہا اور بیشتر بڑے انڈیکس گر گئے۔رائٹرز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں مندی دیکھنے میں آئی جہاں خطے کے بیشتر اہم انڈیکس منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئے اور سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جو 5.84 فیصد (3249.30 پوائنٹس) کمی کے بعد 52371.54 کی سطح پر آگیا،فلپائن کا پی ایس ای آئی انڈیکس بھی 5.54 فیصد گر کر 5970.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تھائی لینڈ کے ایس ای ٹی انڈیکس میں 3.57 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 1360.06 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی انڈیکس 2.88 فیصد کمی کے بعد 8823.60 پوائنٹس تک گر گیا۔بھارت کی اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ میں رہی جہاں بی ایس ای سینسیکس2147.35 پوائنٹس کمی کے ساتھ 76771.55 پوائنٹس پر آگیا جو 2.72 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی 2.44 فیصد کمی کے ساتھ 25,127.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس نسبتاً کم متاثر ہوا اور 0.88 فیصد کمی کے ساتھ 4,088.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی خدشات، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور خطے میں مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں فروخت کا دباؤ بڑھا، جس کے نتیجے میں بیشتر بڑے انڈیکس مندی کا شکار رہے۔