ٹوکیو ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کو استحکام حاصل رہا جبکہ ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسی بٹ کوئن فیوچر ٹریڈینگ پر چھائی رہی۔ بٹ کوئن جس کی امریکی فوریکس میں باقاعدہ ٹریڈینگ شروع کی جاچکی ہے، کی شرح تبادلہ 1.2فیصد اضافے کے ساتھ 14,819.05ڈالر رہی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ113.56 ین رہی جبکہ یورو1.1770ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔ پاﺅنڈ سٹرلنگ کی …
ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کو استحکام حاصل رہا جبکہ ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسی بٹ کوئن فیوچر ٹریڈینگ پر چھائی رہی۔ بٹ کوئن جس کی امریکی فوریکس میں باقاعدہ ٹریڈینگ شروع کی جاچکی ہے، کی شرح تبادلہ 1.2فیصد اضافے کے ساتھ 14,819.05ڈالر رہی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ113.56 ین رہی جبکہ یورو1.1770ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔ پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ1.3390ڈالر رہی۔








