ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہانگ کانگ۔25ستمبر (اے پی پی):ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ …

ہانگ کانگ۔25ستمبر (اے پی پی):ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔

یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ اینالسٹ پرینکا ساچدیوا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں موسمی طلب میں نرمی اور اوپیک پلس کی بڑھتی ہوئی سپلائی نظر آ رہی ہے ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے اور برینٹ کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ استحکام اختیار کر سکتی ہیں۔