ہرارے۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور تین ملکی سیریز میں تمام کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں منعقد ہونے والی تین ملکی سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعتماد حاصل …
ایشیا کپ میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، فرحان یوسف

مزید خبریں
ہرارے۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور تین ملکی سیریز میں تمام کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں منعقد ہونے والی تین ملکی سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعتماد حاصل کرنے اور آئندہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تین ملکی سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ (کل) بروز ہفتہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی جو ہرارے اسپورٹس کلب میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ٹیموں کے خلاف میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کا موقع ملے گا اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ تین ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ سیریز کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 جنوری کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہرارے میں اپنا پہلا باضابطہ ٹریننگ سیشن بھی مکمل کیا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔








