ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 8 اگست (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں ربڑ اور عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.9 ین بڑھ کر 171.4 ین (1.54 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 415 یوان بڑھ کر …

ٹوکیو ۔ 8 اگست (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں ربڑ اور عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.9 ین بڑھ کر 171.4 ین (1.54 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 415 یوان بڑھ کر 12515 یوان (1834 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.7 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 133.6 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔