ہانگ کانگ ۔ یکم مئی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل پیداکرنے والے ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کا آغاز ہے، اس کے علاوہ دنیا میں لاک ڈاﺅن کی کمی سے تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات نے بھی قیمتوں پر مثبت اثر ڈالا۔ہانگ کانگ میں جمعے کے روز ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس …
ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ہانگ کانگ ۔ یکم مئی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل پیداکرنے والے ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کا آغاز ہے، اس کے علاوہ دنیا میں لاک ڈاﺅن کی کمی سے تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات نے بھی قیمتوں پر مثبت اثر ڈالا۔ہانگ کانگ میں جمعے کے روز ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 5 فیصد کے قریب بڑھ کر 19.75 ڈالر فی بیرل طے پائے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی کے لیے سودے 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 27.12 ڈالر فی بیرل طے پائے۔








