ایف آئی ایچ مینز فائیوسائیڈورلڈکپ،نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-5گولز سے شکست دے دی،الیگزینڈر کی ہیٹرک

مسقط۔28جنوری (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز ہاکی فائیوسائیڈورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ عمان،مسقط میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے پول اے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3کے مقابلے میں 5گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ،میچ کے پانچویں ہی منٹ میں پاکستان کے غضنفرعلی نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو …

مسقط۔28جنوری (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز ہاکی فائیوسائیڈورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ عمان،مسقط میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے پول اے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3کے مقابلے میں 5گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

،میچ کے پانچویں ہی منٹ میں پاکستان کے غضنفرعلی نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم پانچ منٹ بعد ہی نیدرلینڈز کے الیگزینڈر سکوپ نے فیلڈگول کر کے مقابلہ برابر کر دیا،دوسرے کواٹر کے پہلے ہی منٹ میں پاکستانی کھلاڑی وحیداشرف رانا نے فیلڈگول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی لیکن چار منٹ بعد ہی نیدرلینڈز کے ڈرفٹ وانڈر نے گول کر کے مقابلہ 2-2گولز سے برابر کر دیا،

ایک منٹ بعدنیدرلینڈز کے الیگزینڈر سکوپ نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو پاکستان کے خلاف برتری دلائی تاہم دو منٹ بعد پاکستان کے محمدعبداللہ نے شاندار گول کر کے مقابلہ 3-3گولز سے برابر کر دیا، اس کے بعدنیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا نیدرلینڈز کے لیوکاس نے 25ویں اور الیگزینڈر نے 30ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے ٹیم کی برتری 5-3گولز کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کل بروز پیر کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گی،پاکستان نے پہلے میچ میں نائیجیریا کو 5کے مقابلے میں 11گولز سے شکست دی تھی۔