اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے تین سالوں کے دوران انسانی سمگلنگ اور سمگلروں کے خلاف ملک گیرکریک ڈاﺅن کے دوران 3ہزار 446سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے ایجنٹوں کی شناخت ، منظم جرائم میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لئے 2015سے خصوصی مہم چلارہی ہے ۔ وزارت داخلہ …
ایف آئی اے نے تین برسوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث، 3ہزار 446سمگلروں کو گرفتار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے تین سالوں کے دوران انسانی سمگلنگ اور سمگلروں کے خلاف ملک گیرکریک ڈاﺅن کے دوران 3ہزار 446سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے ایجنٹوں کی شناخت ، منظم جرائم میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لئے 2015سے خصوصی مہم چلارہی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انسانی سمگلنگ کی روک تھام ،نامکمل دستاویزات کے ذریعے سفر کرنے والوں کے خلاف ایس او پی کے تحت ایئر پورٹس پر خصوصی کاﺅنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کو جرائم پیشہ عناصر کے مکمل کوائف بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔








