اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ سی پیک میں اپنے اہم کردار کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل تیار کرے، اس سلسلہ میں کاروبار دوست اور بہترین ڈاکومنٹیشن سسٹم، مانیٹرنگ و عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ایویلوایشن میکنزم بنایا جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں ایف بی آر …
ایف ابی آر سی پیک میں اپنے اہم کردار کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل تیار کرے،وفاقی وزیر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ سی پیک میں اپنے اہم کردار کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل تیار کرے، اس سلسلہ میں کاروبار دوست اور بہترین ڈاکومنٹیشن سسٹم، مانیٹرنگ و عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ایویلوایشن میکنزم بنایا جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) کے زیر اہتمام سی پیک کے بارے میں بزنس اینڈ ریسرچ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسن داﺅد بٹ نے شرکاءکو سی پیک منصوبوں کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں کسٹمز کا کردار بہت اہم ہے جو پاکستان کو گلوبل سپلائی چَین میں شامل کرنے اور مارکیٹ پر مبنی معیشت و صنعت کے فروغ سے متعلق ہے۔








