اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث قومی معیشت درست سمت پر گامزن ہو رہی ہے۔ اسد عمر کا …
ایف بی آر نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے،اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث قومی معیشت درست سمت پر گامزن ہو رہی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو مختلف اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم موجودہ حکومت نے برآمدات میں بہتری کے علاوہ ملکی خسارے کو کم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو اس ملک کے لوگوں کو اس افراط زر (مہنگائی) یا اقتصادی حالت کے بارے میں بتانا چاہیے جسے وہ نئی حکومت کےلئے چھوڑ گئے۔ انہوں نے نواز شریف کے دور حکومت کی مدت کے دوران افراط زر کی شرح کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گذشتہ حکومت کے دوران10 فیصد افراط زر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ کم کرکے اب 8 فی صد تک لایا گیا ہے، ٹیکس بچانے والے لوگوں کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار دبئی اور دیگر غیر ممالک سے حاصل کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 2019-2020 میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں جو ملک کے کسی بھی ہسپتال سے اپنا طبی علاج کرا سکتے ہیں۔








