ایف بی آر کی مشاورتی وکاروباری سہولت کاری کی پالیسی قابلِ ستائش ہے،عاطف اکرام شیخ

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی مشاورتی اور کاروباری سہولت کاری کی پالیسی قابلِ ستائش ہے ، کسٹمز اپریزمنٹ سائوتھ کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں تجارتی عمل میں رکاوٹ بننے والے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ …

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی مشاورتی اور کاروباری سہولت کاری کی پالیسی قابلِ ستائش ہے ، کسٹمز اپریزمنٹ سائوتھ کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں تجارتی عمل میں رکاوٹ بننے والے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو ایف پی سی سی ائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن ،چیف کلیکٹر اپریزمنٹ، اپریزمنٹ سائوتھ کے تینوں کلیکٹرز، ٹرمینل آپریٹرز اور آف ڈاک ٹرمینلز کے نمائندگان نے شرکت کی۔صدر ایف پی سی سی آئی نے تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی اورکہاکہ ٹرمینل آپریٹرز کی جانب سے کنٹینرز کی بروقت گرائونڈنگ میں مسلسل تاخیر، کارگو کے معائنے کے دوران نقصان، چوری، غلط ہینڈلنگ کے واقعات اور آف ڈاک ٹرمینلز پر محدود ڈیلیوری اوقات جس کی وجہ سے تا خیر اور اضافی لاگت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان معاملات پر چیف کلیکٹر اپریزمنٹ سائوتھ نے مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں اور افسران سے کہا کہ آف ڈاک ٹرمینل ڈیلیوری اوقات میں توسیع کی جائے،کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے مناسب تربیت یافتہ اور سند یافتہ پیکرز تعینات کیے جائیں اور کنٹینرز کی گرائونڈنگ کے لیے سخت ٹائم لائنز پر عمل کیا جائے۔

عاطف اکرام شیخ نے ان اعلانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری طویل عرصے سے ان مسائل کی نشاندہی کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی، ایف بی آر، پاکستان کسٹمز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کاروبار اور صنعت کے لیے مشکلات کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں