رانا محمد قاسم نون: وفاقی بجٹ 2026-27 متوازن اور عوامی فلاح پر مبنی ہے
وفاقی بجٹ عوامی بہبود اور غربت میں کمی کے لیے معاون ہے ،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے وفاقی بجٹ کو متوازن اور فلاح و بہبود پر مبنی مالیاتی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ مالی سال 27-2026 کا جبٹ عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تعلیم اور صحت سمیت اہم شعبوں پر توجہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اپنا گھر پروگرام کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کم آمدنی والے خاندانوں کو انتہائی ضروری مدد فراہم کریں گے اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پنشنرز اور تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے اور بجٹ معاشرے کے ان طبقات کے لیے حوصلہ افزا قرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کو کنٹرول میں رکھنے کی کوششیں کی گئی ہیں اور بجٹ بین الاقوامی معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔







