اعظم نذیر تارڑ: بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے
بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات اور صحت سے متعلق معلومات باہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ نبھا رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، ویل بیئنگ، جیل میں سہولیات اور انہیں فراہم کیے گئے ماحول سے متعلق معلومات باہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ معلومات فراہم کرتی رہے گی۔
ہفتے کو ایوان میں بیرسٹر گوہر خان کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی نیک نیتی کے ساتھ بیٹھتے رہے ہیں اور اب بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ کچھ معاملات عدالتی ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی سزا (کنوکشنز)کے بعد بہت سی چیزیں عدالتی احکامات کے تحت ریگولیٹ ہو رہی ہیں اور یہ مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، ان تک رسائی یا ملاقاتوں کو ریگولیٹ کرنے کے امور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، تاہم عدالتی معاملات سے ہٹ کر حکومتی سطح پر جو بھی ممکنات ہیں وہ فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی بات چیت ہوئی ہے







