شمالی وزیرستان میں 21 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری: شمالی وزیرستان میں 21 دہشتگردوں کی ہلاکت بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران 21 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کا انجام تک پہنچنا ہماری بہادر افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، عزم اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کےلئے واضح پیغام ہے کہ وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایاجائے گا۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے قومی پرچم سمیت پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے ہیش ٹیگ بھی شیئر کئے۔

مزید خبریں