لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ پیٹرنز کپ کا فائنل ٹیم ایف جی /آسیان نے سڈن ڈیتھ پر ایکسٹرا ٹائم میں زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا کر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس …
ایف جی /آسیان نے14 واں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ پیٹرنز کپ کا فائنل ٹیم ایف جی /آسیان نے سڈن ڈیتھ پر ایکسٹرا ٹائم میں زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا کر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مہمانان گرامی میں تمام سپانسرز ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر صوفی محمد ہارون، بلیک ہارس پینٹس کے سی ای او چوہدری محمد صدیق، گارڈ گروپ کے ڈائریکٹر تیمور علی ملک، نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عدنان جلیل اعظم، ریمنگٹن فارما کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، دی ریٹریو بار کے سی ای او نفیس باڑی، بابر نسیم، اے او ایس کے ڈائریکٹر حمزہ علی حکیم، کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز راجہ عامر، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، فیملیز اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا ،ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے شروع میں برتری حاصل کی۔
چوتھے چکر میں راجہ میکائل سمیع کی بدولت ایف جی /آسیان کی ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ پانچویں چکر میں ایکسٹرا ٹائم پر سڈن ڈیتھ پر ایف جی /آسیان نے ڈائمنڈ پینٹس کو 8-7 سے ہرا کر فائنل مقابلہ جیت لیا۔ ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے سات، ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے پانچ، میر حذیفہ احمد اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
قبل ازیں تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں بی این پولو نے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو 11-3 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کو دیا گیا۔ فائنل کے بہترین گھوڑی میر شعیب احمد کی چکریرا کو دیا گیا۔








