ایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم کو خالی دماغ کا اداکار قرار دے دیا

نیویارک ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ‘خالی دماغ کا اداکار’ قرار دیا ہے۔ایلون مسک نے اپنی سماجی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اسٹارمر ایک ایسا اداکار ہے جس کے سر میں کچھ نہیں۔ اسے دوسرے لوگ وہ الفاظ کھلاتے ہیں جو وہ بولتا ہے۔13 ستمبر کو، مسک نے لندن میں ہونے والے …

نیویارک ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت ایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ‘خالی دماغ کا اداکار’ قرار دیا ہے۔ایلون مسک نے اپنی سماجی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اسٹارمر ایک ایسا اداکار ہے جس کے سر میں کچھ نہیں۔ اسے دوسرے لوگ وہ الفاظ کھلاتے ہیں جو وہ بولتا ہے۔13 ستمبر کو، مسک نے لندن میں ہونے والے مخالف مہاجرین احتجاج کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے مظاہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اسٹارمر حکومت پر کڑی تنقید کی، یہاں تک کہ پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔مسک نے یہ بھی کہا کہ برطانوی عوام اپنی آزادی اظہار رائے کے حق کو استعمال کرنے سے خوفزدہ ہیں اور بی بی سی کو برطانیہ کی تباہی میں ملوث قرار دیا۔

 

مزید خبریں