ایڈیلیڈ۔17دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ایلکس کیری نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ بدھ کو ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ایلکس کیری نے پہلی اننگز میں انگلینڈ بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے …
ایلکس کیری نے انگلینڈ کےخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی

مزید خبریں
ایڈیلیڈ۔17دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ایلکس کیری نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ بدھ کو ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ایلکس کیری نے پہلی اننگز میں انگلینڈ بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔
ایلکس کیری نے اس وقت ٹیم کو سنبھالا دیا جب اس کے ابتدائی چار کھلاڑی 94 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ایلکس کیری نے 143گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےایک چھکے اور 8خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 106رنز بنائے۔ یہ ایلکس کیری کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ ایلکس کیری کو 106کے انفرادی سکور پر ویل جیکس نے وکٹ کیپر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔








