ایلینا ریباکینا اور ایلینا سویٹولیناکی پیش قدمی برقرار،آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا اور یوکرین کی نامور ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ بی بی سی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 26سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا …

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا اور یوکرین کی نامور ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ بی بی سی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 26سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی 24 سالہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو آئیگا سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں 26سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریبا کینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی 24 سالہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو آئیگا سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 1-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایلینا ریبا کینا کی اس فتح نے پولینڈ عالمی نمبر ٹو آئیگا سویٹیک کا پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا خواب توڑ دیا،یوں 2022 ومبلڈن اوپن چیمپئن ایلینا ریبا کینا کو اس کامیابی کے ساتھ اپنے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا موقع مل گیا ہے۔

کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ میچ محض 59 منٹ میں ختم ہو گیا۔ 🎾🎾

مزید خبریں