ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشترپارک میں ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری تھے۔ انہوں نے مقابلے دیکھے اورکھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا۔ منگل کے روز ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے ہونیوالے مقابلوں میں 30سکولز سے240 جبکہ 13کالجز سے 96کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ …

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری تھے۔ انہوں نے مقابلے دیکھے اورکھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا۔ منگل کے روز ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کے ہونیوالے مقابلوں میں 30سکولز سے240 جبکہ 13کالجز سے 96کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کی مٹی روایتی کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے،ماس ریسلنگ کے مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،\

روایتی کھیلوں کی ترقی کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اقدامات اٹھا رہا ہے،اس چیمپئن شپ سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو مزید نکھار کر نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے تیار کیا جائے گا۔ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو سپورٹس میں غیر معمولی کارکردگی پر کھلاڑیوں کی مالی معاونت کررہا ہے،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو ہرما ہ سکالر شپ دئیے جارہے ہیں،بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے 70، 50اور 30ہزار روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم

ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ایسوسی ایشن سے نواب فرقان خان، عقیل جاوید بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔