بارباڈوس ۔ 10 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے ایلیکس ہیلز اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 186 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے، ہیلز نے 110 اور جو روٹ نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں …
ایلیکس ہیلز اور جو روٹ کی سنچریاں، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 186 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

مزید خبریں
بارباڈوس ۔ 10 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے ایلیکس ہیلز اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 186 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے، ہیلز نے 110 اور جو روٹ نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جوناتھن کارٹر 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیم پلنکٹ اور کرس ووکس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایلیکس ہیلز کو میچ اور کرس ووکس کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








