اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے،لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم …
ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے، علی امین خان گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے،لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نےکہا کہ نرندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انہتا پسند ایجنڈے پر گامزن ہے،بھارت پچھلی سات دہایوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بھارت کشمیر سے متعلق تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی دھجیاں اڑا رہا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرجانبدار اداروں اور میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے،بھارت میں ہندو انتہا پسندی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت میں آئے روز مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،بھارت دنیا میں ہندو انتہا پسندی کی علامت بن چکا ہے۔








