ایمرجِنگ ینگ ویمن لیڈرز کانگریس بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) ”ایمرجِنگ ینگ ویمن لیڈرز کانگریس“ کے وفد نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نوجوان خواتین رہنماﺅں کا بی آئی ایس پی کے ساتھ غریبوں کی بہتری کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا، سماجی ترقی کے شعبے میں پہلے سے کام کرنے والی یہ خواتین بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات …

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) ”ایمرجِنگ ینگ ویمن لیڈرز کانگریس“ کے وفد نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نوجوان خواتین رہنماﺅں کا بی آئی ایس پی کے ساتھ غریبوں کی بہتری کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا، سماجی ترقی کے شعبے میں پہلے سے کام کرنے والی یہ خواتین بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کیلئے برینڈ ایمبیسٹڈر کے طور پر کام کریں گے جن کا مقصد ادارے کی جانب سے سروس ڈیلوری اور صارفین کی دیکھ بھال میں اضافہ کرنا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کی منظم کردہ ایمرجنگ ینگ ویمن لیڈرز کانگریس گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختوانخوا، بلوچستان، سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے 25 ابھرتی ہوئی نوجوان خواتین کو متحد کرتی ہے۔ یہ نوجوان خواتین رہنماﺅں کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ نئے خیالات، معلومات اور قیادت کے تجربہ اور پاکستان میں خواتین کی نیٹ ورکنگ کو سمجھنے کیلئے تجربہ کار خواتین رہنماﺅں سے ملاقات کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک منفرد پروگرام ہے جو آپ کو غریبوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جیسا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے صارفین پورے ملک میں موجود ہیں لہذا نوجوان رہنما کمیونٹی سروس کیلئے کوئی بھی علاقہ منتخب کرسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply