ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے،وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے،چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کرینگے ، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میںایم ایل ون منصوبے کا افتتاح ہوگا ۔ جمعرا ت کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے بتایا …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے،چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کرینگے ، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میںایم ایل ون منصوبے کا افتتاح ہوگا ۔ جمعرا ت کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ چین کے صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اس دورہ کے دوران ایم ایل ون پر اہم پیش رفت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔