ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شاہ شمس پارک اور آفیسرز کالونی پارک کا دورہ کیا اور پارکس میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا
ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کا شاہ شمس پارک اور آفیسرز کالونی پارک کا دورہ

مزید خبریں
ملتان۔ 10 اگست (اے پی پی):ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شاہ شمس پارک اور آفیسرز کالونی پارک کا دورہ کیا اور پارکس میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ شمس پارک میں جھیل اور کیفے کی تعمیر کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں کام کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سید وسیم حسن نے آفیسرز کالونی پارک میں مقامی افراد کے ہمراہ شجرکاری بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ مون سون اور آزادی شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں شہریوں اور مقامی افراد کی شرکت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔








