ایم کیو ایم کا کابینہ میں واپسی کا فیصلہ لائق تحسین ہے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کابینہ میں واپسی کا فیصلہ لائق تحسین ہے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کابینہ میں واپسی کا فیصلہ لائق تحسین ہے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں، قوم نے یکجا ہوکر کرونا کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت کراچی کے شہریوں کی بہتری کیلئے حکومتی کاوشوں کو تقویت دے گی۔