اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 8رنز سے ہرا دیا

جمیکا۔21اگست (اے پی پی):اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 8 رنز سے شکست دے کر لیگ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے ملنے والے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی ۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے اوبید …

جمیکا۔21اگست (اے پی پی):اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو 8 رنز سے شکست دے کر لیگ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے ملنے والے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی ۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے اوبید میک کائے کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعرات کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگوا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے ساتویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے کپتان مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا۔

فیبین ایلن نے 45 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر اور اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنزٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں اوپننگ بلے باز جیول اینڈریو نے 22رنز سکور کیے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے عثمان طارق اور نیتھن ایڈورڈز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ 168 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔کولن منرو 44 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے ،کیسی کارٹی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے اوبید میک کائے نے عمدہ بائولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 4 جبکہ شکیب الحسن اور رحیم کارن وال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے اوبید میک کائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی سی پی ایل میں دوسری فتح ہے۔

مزید خبریں