اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15.06کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران کاک پل اسلام آباد کے …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15.06کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 1.95 کلوگرام آئس برآمد کرلی ، گرفتار ملزمہ نےتعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی میں کوریئر آفس میں لندن جانے والے پارسل سے بچوں کے 4کمبلوں میں جزب 3.8 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔جناح ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ جانےوالے پارسل سے لیڈیز بیگ سے 3.6 کلوگرام آئس اورشاہراہِ فیصل کراچی میں کوریئر آفس میں جاپان جانےوالے پارسل سے چاولوں میں شامل 110 گرام آئس برآمد کرلی۔لاہور میں موٹر سائیکل سوار 2ملزمان کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس جبکہ چائنہ چوک حاجی شاہ روڈ اٹک میں موٹر سائیکل سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔