اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک کے مختلف شہریوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 3 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک کے مختلف شہریوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہریوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 کاروائیوں کےدوران 3 ملزمان گرفتار کر کے 17 لاکھ سے زائد مالیت کی 21.53 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ہری پور میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کاروائیوں میں گلبرگ ٹاؤن کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں جم آلات سے 730 گرام آئس، حاجی شاہ بس ٹرمینل اٹک کے قریب گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ اسی طرح کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









