اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 46 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن میں اب تک 27 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے …
این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 46 ارب 49 کروڑ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 46 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن میں اب تک 27 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 17 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔








