این سی او سی ، کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری ،24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 829 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت، 43 افراد جاں بحق

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 829 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 43 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 37 افراد ہسپتالوں میں اور …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 829 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 43 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 37 افراد ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 72, پنجاب میں 17 ہزار 771, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 140, اسلام آباد میں 6 ہزار 699, بلوچستان میں 603,گلگت بلتستان میں 324, آزاد کشمیر میں 760 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 758 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 286 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 390 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682, بلوچستان میں 17 ہزار 101, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637، اسلام آباد میں 29 ہزار 782, خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، پنجاب میں 1 لاکھ 18 ہزار 511 اور سندھ میں 1 لاکھ 71 ہزار 595 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 985 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 911 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 979 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 359 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 309 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 166 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 97 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 164 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 54 لاکھ 75 ہزار 508 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 614 ہسپتالوں میں 2 ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں۔